امریکی خفیہ ادارے کے سربراہ جنرل ونسنٹ کا پاکستان کے متعلق اہم اعتراف

امریکی خفیہ ادارے کے سربراہ جنرل ونسنٹ کا پاکستان کے متعلق اہم اعتراف

نیویارک :امریکی دفاعی خفیہ ادارے کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل وِنسنٹ اسٹیورٹ کی سینٹ آرمڈ سروسز کمیٹی میں بریفنگ دی ہے ۔پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نمایاں کامیابی حاصل کی جس کی وجہ سے دہشت گردی اور فرقہ واریت میں کمی آئی۔
دفاعی خفیہ ادارے کے سربراہ کا کہنا تھا دم توڑتے دہشت گرد آسان اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل وِنسنٹ اسٹیورٹ کا مزید کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کا حل نہ ہونا پاک بھارت تعلقات کی بحالی میں بڑی رکاوٹ ہے۔دفاعی خفیہ ادارے کے سربراہ کا مزید کہنا تھا بھارت ایل او سی کی خلاف ورزی کرتا ہے جس کا پاکستان جواب دیتا ہے۔
پاکستان نے خطے میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے نمایا ں کامیابیاں حاصل کی ہیں جس کا عالمی سطح پر اعتراف بھی کیا جاتا ہے مگر صدر ٹرمپ نے امریکن اسلامک سمٹ کے دوران پاکستان کی دہشت گردیوں کےخلاف کوششوں کا ذکر تک نہ کیا اور نہ ہی سعودی میزبانوں کو ایسی کوئی توقیق نصیب ہوئی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں