وزیراعظم نواز شریف آج ساہیوال کول پاور پروجیکٹ کا افتتاح کرینگے

وزیراعظم نواز شریف آج ساہیوال کول پاور پروجیکٹ کا افتتاح کرینگے

اسلام آباد: وزیر اعظم نوازشریف آج ساہیوال جائیں گے اور کول پاور پراجیکٹ کا افتتاح کریں گے ۔ وزیراعظم آج ساہیوال کول پاور پروجیکٹ کے 660میگاواٹ یونٹ کا افتتاح کریں گے۔ کول پاور پروجیکٹ 660میگاواٹ کے2 پلانٹس پر مشتمل ہے جو مقررہ مدت سے 6ماہ پہلے مکمل کیا گیا ہے۔

ساہیوال پاور پروجیکٹ پاک چین اقتصادی راہداری کے ترجیحی منصوبوں میں شامل تھا۔ کول پاور پروجیکٹ 1320میگاواٹ بجلی بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے منصوبے کا سنگ بنیاد 30مئی 2014ءکو رکھا تھا۔ساہیوال کول پاور پروجیکٹ کو قومی گرڈ سے پہلے سے منسلک کیا جاچکا ہے اور منصوبے میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کی جدید ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔