دبئی پولیس نے پہلا روبوٹ پولیس آفیسر متعارف کروا دیا

دبئی پولیس نے پہلا روبوٹ پولیس آفیسر متعارف کروا دیا

دبئی : دبئی پولیس نے پہلا روبوٹ پولیس آفیسر متعارف کرا دیا۔ روبوٹ پولیس شہر کی اہم شاہراہوں پر پٹرولنگ کرے گا۔ عوام اس کی چھاتی پر بٹن دبا کر کسی بھی قسم کی معلومات حاصل کر سکیں گے اور اس کے پاس جرمانے کی رقوم بھی جمع کرائی جا سکیں گی۔

روبوٹ سے ملنے والا ڈیٹا ٹرانسپورٹ اور ٹریفک حکام تک پہنچایا جائے گا۔ دبئی حکام نے کہا ہے کہ 2030ءتک 30 فیصد پولیس فورس روبوٹس پر مشتمل ہوگی۔

شہری اس روبوٹ ہر لگی سکرین اپنا ڈیٹا ، جرم کی رپورٹ اور جرمانے ادا کر سکیں گے ۔