شاہینوں کی سیاچن میں اونچی پروازبھارتی فوج ،حکومت اور میڈیا پر لرزہ طاری

 شاہینوں کی سیاچن میں اونچی پروازبھارتی فوج ،حکومت اور میڈیا پر لرزہ طاری

اسلام آباد:پاک فضائیہ کی مشقوں پر بزدل دشمن لرزنے لگا کل تک پاکستانی علاقے میں کارروائی کے دعوے کرنے والا بھارت آج اپنے شہریوں کو تسلیاں دے رہا ہے کہ پاکستانی طیارے اس کی حدود میں نہیں آئے۔ شور مچانے والا بھارتی میڈیا بھی کپکپانے لگا۔
پاکستانی بری، بحری اور فضائی افواج کے سربراہان نے یک زبان ہو کر بھارت کو واضح پیغام دیا کہوطن کی خاطر دے بھی دیں گے جان لےبھی لیں گے شیروں کی دھمکی کے بعد بھارت پر کپکپی طاری ہوگئی۔
شاہینوں کی سیاچن میں پرواز سے،بھارت فوج ،حکومت اور میڈیا میں خوف کی لہر دوڑ گئی ،ائیرچیف نے خود طیارہ اڑایا تو بزدل بھارتی افواج کے دل دہل گئے۔ بھارتی میڈیا پر بھی ایئر چیف مارشل سہیل امان کی ویڈیو چلتی رہی۔بھارتی فوج خوفزدہ بھارتیوں کو تسلیاں دیتی رہی کہ پاکستانی طیارے اس کی حدود میں داخل نہیں ہوئے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں