دنیا کا طاقت ور انسان بیوی کے ہاتھوں پریشان نظر آنے لگا

دنیا کا طاقت ور انسان بیوی کے ہاتھوں پریشان نظر آنے لگا

واشنگٹن :دنیا کا طاقت ور ترین ملک کا صدر اپنی بیوی کے ہاتھوں پریشان نظر آنے لگا ۔ اسرائیل کے بعد اٹلی میں بھی ڈونلڈ ٹرمپ کا ہاتھ خاتون اول نے جھٹک دیا ۔ اس غیر ملکی دورے سے پہلے بھی امریکی صدر کو بیوی کے ہاتھوں خفت کا سامنا کرنا پڑتا رہا ہے
امریکی خاتونِ اول کی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ناراضگی ہے بر قرار ہے ۔ میلینا نے پہلے اسرائیل کے ائیرپورٹ پر ٹرمپ کا ہاتھ جھٹکااور پھر اٹلی پہنچنے پر چشمہ درست کرنے کے بہانے ٹرمپ سے اپنا ہاتھ بچالیا
میلینیا ٹر مپ اپنے شوہر پر غصہ کرنے کا کوئی بھی موقع اپنے ہاتھ سے جانے نہیں دیتیں اس سے پہلے میلینیا ٹرمپ امریکی صدر کی تقریب ِ حلف برداری کے دوران ٹرمپ کے پیچھے منہ بسورتی ہوئی نظر آ چکی ہیں،بطور خاتون اول غیر ملکی دوروں کے دوران اسطرح کے حالات شاید ہی کسی بھی سربراہ مملکت کو پیش آئے ہوں ،امریکی دانشور بھی اس معاملہ کو امریکا کی بے عزتی قرار رہے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں