فرانسیسی شخص کا فلائی بورڈنگ کا شاندار مظاہرہ

فرانسیسی شخص کا فلائی بورڈنگ کا شاندار مظاہرہ

پیرس:فرانسیسی شخص نے پانی کی سطح پراڑنے والے ہوور بورڈ سے فلائی بورڈنگ کا شاندار مظاہرہ کر کے لوگوں کو حیرت میں ڈال دیا۔ فرانسیسی میڈیا کے مطابق زپاٹا فرینکی نامی شخص نے سمندر پر دیوہیکل شارک اور ڈولفن کی طرح فلائی کرنے کے لئے ہوور بورڈ تیار کرلیا ہے۔

جس کے ذریعے93 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سمندر کی سطح پر سے10ہزار فٹ کی اونچائی تک پہنچا جا سکتا ہے۔ واضح رہے فرینکی اس سے قبل بھی فلائی بورڈ تیار کرچکا ہے۔ مذکورہ ہوور بورڈ کی قیمت 2,675 سے 12ہزار ڈالر ہو سکتی ہے۔