سلمان کا داعش سے کوئی تعلق نہیں اورنہ ہی وہ کبھی شام گیا،والد کی گفتگو

سلمان کا داعش سے کوئی تعلق نہیں اورنہ ہی وہ کبھی شام گیا،والد کی گفتگو

مانچسٹر:مانچسٹر دھماکے کے ملزم سلمان عبیدی کے والد نے کہا ہے کہ سلمان نے انہیں مانچسٹر جا نے کے بارے میں نہیں بتایا ۔اس کا داعش سے کوئی تعلق نہیں اورنہ ہی وہ کبھی شام گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لیبیائی حکام کا کہناتھا کہ مانچسٹردھماکے سے قبل سلمان عبیدی نے اپنی والدہ صائمہ طبل سے فون پر بات کی تھی ۔ سلمان عبیدی کی والدہ لیبیا میں ایٹمی سائنسدان ہیں ۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق سلمان عبیدی نے اپنے بھائی کو فون کرکے کہا کہ وہ والدہ سے کہےکہ اسے فون کرلیں جبکہ مانچسٹردھماکے سے قبل سلمان عبیدی نےاپنی والدہ صائمہ طبل سے طرابلس فون کرکےبات بھی کی۔

ذرائع کے مطابق 50 سالہ صائمہ طبل طرابلس یونیورسٹی سےایٹمی سائنسدان ہیں ،انہوں نے اپنی کلاس میں اول پوزیشن حاصل کی تھی ۔