مردم شماری کاعمل مکمل،غیر حتمی نتائج کے مطابق آبادی 21 سے 22 کروڑ ہو سکتی ہے

مردم شماری کاعمل مکمل،غیر حتمی نتائج کے مطابق آبادی 21 سے 22 کروڑ ہو سکتی ہے

اسلام آباد:چھٹی مردم شماری کا مرحلہ پورے پاکستان میں مکمل ہو چکا ہے جس میں غیر حتمی اور غیر سرکاری اندازوں کے مطابق ملک کی آبادی 21سے 22 ہو سکتی ہے۔پاکستان میں ہونے والی حالیہ مردم شماری 19سال کی گئی ہے،یاد ررہے دو مرحلوں میں ہونے والی مردم شماری کا آغاز15 مارچ کو ہوا تھا۔
مردم شماری کا مرحلہ بدھ کے روز اختتام پذیر ہو گیا تھا،مردم شماری کا آخری دن بے گھر افراد کے لیے مختص تھا ،حکام کا کہنا تھا کہ اگر کوئی علاقہ رہ گیا تو وہ بھی جدل ہی مکمل کر لیا جائے گا۔پاکستان کے وفاقی ادارے برائے شماریات کے مطابق مردم شماری کے وقت کو بڑھانے پر غور نہیں ہو رہا اور تقریباً پورے ملک میں کام ختم ہو گیا ہے۔
مردم شماری حکام کے مطابق کسی علاقے سے شکایت آنے کی صورت میں دو دن تک فوج سے اہلکاروں کی دستیابی کی درخواست کی ہے لیکن اب تک ایسی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے۔ مردم شماری حکام کے مطابق ایک سوال کے جواب میں بتایا 'ملک میں شرح پیدائش اور فارمز کی چھپائی کی بنیاد پر جو اندازے لگائے گئے ہیں ان کے مطابق شاید آبادی اکیس سے بائیس کروڑ کے درمیان ہو۔
خانہ و مردم شماری عبوری نتائج دو ماہ میں سامنے آئیں گے جس میں ضلعی، صوبائی اور قومی سطح پر معمول کی رپورٹس، بڑے شہروں اور منتخب علاقوں پر خصوصی رپورٹس، اہم موضوعات پر مضمون کی مناسبت سے تجزیاتی رپورٹس اور سینسس اٹلس شامل ہوں گی۔
واضح رہے ملک میں ہونے والی چھٹی مردم شماری میں دو لاکھ فوجی اہلکاروں اور 118826سول افراد نے حصہ لیا،اس دفعہ ہونے والی مردم شماری کا کل بجٹ18ارب روپے رکھا گیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں