خاتون اینکر لائیو نیوز پڑھنے کے دوران اچانک کتے کے آنے پر سخت پریشان

خاتون اینکر لائیو نیوز پڑھنے کے دوران اچانک کتے کے آنے پر سخت پریشان

نیویارک: لائیو نیوز پڑھنا اور کسی بھی ناگوار صورتحال میں اپنے حواس بحال رکھنا چند ایک نیوز اینکرز کو ہی آتاہے ۔اور اگر نیوز کاسٹر خاتون ہو تو صورتحال دیکھنے والی ہوتی ہے ۔
ایسا ہی کچھ ہو ا ایک نیوز کاسٹر کے ساتھ ،تفصیلات کے مطابق نیوز نجی ٹی وی کی نیوز کاسٹر خبریں پڑھنے میں مصروف ہوتی ہے ۔اسی دوران اسے محسوس ہوتاہے کہ اس کے نیوز ٹیبل کے نیچے کوئی چیز ہے ۔جب اس کی نظر پڑتی ہے تووہ حیران رہ جاتی ہے ۔
دراصل اس کے نیوز روم میں دروازہ کھلا رہ جانے کی وجہ سے ایک دوسرے نیوز اینکر کا پالتوکتا اند ر آجاتاہے ۔ جس کا نیوز خاتون نیوز اینکر کو پتہ نہیں ہوتا۔ کتے کی اچانک آمد پر پہلے پہل تو خاتون کافی پریشان ہوتی ہے تاہم تھوڑی دیر بعد کتا اس کی ٹیبل پر رکھے کاغذ سونگھنا شروع کر دیتا ہے ۔
پہلے تو نیوز اینکر چیختی ہے لیکن بعد میں کتا اس سے مانوس ہو جاتاہے ۔کتے کی غر غرانے کی آواز سامعین تک بھی پہنچ گئی ۔
اس صورت حال کو کیمرے کی آنکھ نے قید کر لیا ۔ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے ۔