پاناما کیس، حکمران جے آئی ٹی پر دباؤ ڈال رہے ہیں: نعیم الحق

پاناما کیس، حکمران جے آئی ٹی پر دباؤ ڈال رہے ہیں: نعیم الحق

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق نے کہا حکمران جے آئی ٹی پر دباؤ ڈال رہے ہیں امید ہے پاناما اسکینڈل میں شامل افراد کو بلا کر تفتیش کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے ڈان لیکس سے متعلق رپورٹ چھپا لی ہے لیکن عید کے بعد نواز شریف کی سیاست کا باب ہمیشہ کیلئے بند ہو جائے گا کیونکہ ان کی تمام عمر سازشوں میں گزر گئی۔

نعیم الحق نے کہا نواز شریف نے والد اور بچوں کی بیرون ملک جائیدادوں کا حساب نہیں دیا اور حسین نواز نے جے آئی ٹی کے 2 ارکان پر اعتراض کیا ہے۔

اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز نے اپنے ردعمل میں الزام لگایا کہ عمران خان نے جعلی منی ٹریل پیش کی اور جائیداد بھی بلیک منی سے خریدی اب ایک جھوٹ چھپانے کیلئے 100 جھوٹ اور بولنا پڑیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین کا کیس تو ابھی شروع ہونا ہے یہ لوگ اپنے فرنٹ مینوں سے جعلی کاغذات جمع کروا رہے ہیں۔

 یاد رہے اس وقت سپریم کورٹ میں عمران خان اور جہانگیر ترین کی آف شور کمپنیوں کیخلاف کیس کی سماعت چل رہی ہے۔ 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں