ڈاکٹر عظمیٰ کے بھارت پہنچتے ہی تیور بدل گئے

ڈاکٹر عظمیٰ کے بھارت پہنچتے ہی تیور بدل گئے

ممبئی:بھارتی شہری ڈاکٹر عظمیٰ آج صبح براستہ واہگہ بارڈر بھارت واپس پہنچیں۔ بھارت کی سر زمین پر قدم رکھتے ہی ڈاکٹر عظمیٰ نے جھُک کر اپنی زمین کو ہاتھ لگایا۔


وطن واپسی پر بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے انہیں خوش آمدید کہا ۔ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بھارتی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ عظمیٰ بھارت کی بیٹی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمہیں جو کچھ بھی سہنا اور برداشت کرنا پڑا اس کے لیے میں معذرت خواہ ہوں۔

 یاد رہے کہ ڈاکٹر عظمیٰ یکم مئی کو پاکستان آئیں جہاں 3 مئی کو انہوں نے بونیر کے رہائشی طاہر علی کے ساتھ پسند کی شادی کی اور بعد ازاں بھارتی ہائی کمیشن میں پناہ لے لی اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں وطن واپسی کی درخواست دائر کی۔

گذشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عظمیٰ کو وطن واپسی کی اجازت دی جس پر آج ڈاکٹر عظمیٰ کو سخت سکیورٹی میں واہگہ بارڈر پار کر وا کے وطن واپس بھیج دیا گیا ۔ واہگہ بارڈر پر اسلام آباد میں تعینات بھارتی ڈپٹی کمشنر جے پی سنگھ نے ڈاکٹر عظمیٰ کو رخصت کیا۔