سعودی عرب،یو اے ای میں قطرکی نیوزویب سائٹس پرپابندی عائد

سعودی عرب،یو اے ای میں قطرکی نیوزویب سائٹس پرپابندی عائد

دوحہ: امیر قطرکے ایرانی حمایت سے متعلق مبینہ بیان پر ردعمل میں سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اورمصرنے قطرکی کئی نیوزویب سائٹس اور چینلوں پرپابندی لگادی۔قطرکی جانب سے کہا گیا ہے کہ قطری نیوایجنسی کی ویب سائٹ کونامعلوم ہیکرز نے ہیک کرلیا تھا جس پرجعلی اورجھوٹی خبریں پوسٹ کی گئیں جبکہ بعد میں ان خبروں اوررپورٹس کو ویب سائٹ سے ہٹا دیا گیا ۔
قطرکے امیرشیخ تمیم بن حماد الثانی کے ایران کی حمایت سے متعلق مبینہ بیان پر سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اورمصرنے قطرکی کئی نیوزویب سائٹس اور چینلوں پرپابندی لگادی ہے۔قطرکا کہنا ہے کہ قطری نیوزایجنسی پر ہیکرزنے جعلی خبریں پوسٹ کی تھیں انہیں ویب سائٹس سے ہٹا دیا گیا ہے۔
یہ فیصلہ امیر قطر شیخ تمیم کے مبینہ بیانات کے ردعمل میں کیا گیا، جس میں امیر قطر سے خبر منسوب کی گئی تھی کہ ایران کے ساتھ مخاصمانہ رویہ رکھنا عقل مندی نہیں ہوگی کیونکہ وہ ایک علاقائی سپر پاور ہے اور اس کے ساتھ تعاون کے ذریعے خطے میں استحکام کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔
قطر کے وزیرخارجہ محمد بن عبدالرحمان الثانی کا کہنا ہے کہ دوحا نے پانچ عرب ملکوں کے سفیروں کو ملک بدرکرنے کے بارے میں بھی کوئی بیان جاری نہیں کیا اورنہ ہی سعودی عرب ، مصر، کویت، بحرین اوریواے ای سے اپنے سفیروں کوواپس بلایا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں