وزارت مذہبی امور نے رواں سال بینک کھاتوں سے زکوٰة کی کٹوتی کے لئےنصاب مقرر کردیا

وزارت مذہبی امور نے رواں سال بینک کھاتوں سے زکوٰة کی کٹوتی کے لئےنصاب مقرر کردیا

اسلام آباد :وزارت مذہبی امور نے رواں سال بینک کھاتوں سے زکوٰة کی کٹوتی کے لئے 38ہزار 4 سو 6 روپے نصاب مقرر کیا ہے۔ جمعرات کو وزارت مذہبی امور کے ایڈمنسٹریٹر جنرل زکوٰةکی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یکم رمضان کو بینک اپنے کھاتہ داروں کے بچت ‘ پی ایل ایس سیونگ اور اس طرح کے دیگر کھاتوں سے زکوٰة منہاکریں گے۔ جس کے لئے 38,406روپے کی حد مقرر کی گئی ہے۔بینک اکاﺅنٹس میں 38.406 روپے سے زائد یا اضافی رقم پر زکوٰةکاٹی جائے گی۔ واضح رہے کہ یہ نوٹیفکیشن زکوٰة اور عشر آرڈینس 1980ءکے تحت جاری کیا گیا ہے۔