نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 1.96روپے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 1.96روپے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی

اسلام آباد:  نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ سرچارج کی مد میں بجلی کی قیمت میں ایک روپیہ 96 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔چیئرمین طارق سدوزئی کی سربراہی میں نیپرا میں بجلی کے ٹیرف میں ردو بدل کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی(سی پی پی اے)نے ایک روپیہ 75پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی۔

تاہم سماعت کے دوران نیپرا نے مزید 21پیسوں کا ریلیف دیتے ہوئے ایک روپیہ 96 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی۔ بجلی کے نرخوں میں یہ کمی اپریل کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔قیمت میں کمی سے صارفین کو ساڑھے 14 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔ تاہم نرخوں میں اس کمی کا اطلاق کے الیکٹرک اور300 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین پرنہیں ہوگا۔

مصنف کے بارے میں