کھلاڑیوں کی شرٹ پر نمبروں کا مطلب کیا ہوتا،کون تجویز کرتاہے ؟

کھلاڑیوں کی شرٹ پر نمبروں کا مطلب کیا ہوتا،کون تجویز کرتاہے ؟

کراچی:کھلاڑیوں کی شرٹ کے پیچھے نمبروں کے بارے میں ہر کوئی یہ جاننا چاہتاہے کہ یہ کو ن جاری کرتا ہے ہر کھلاڑی کا نمبر کیوں مختلف ہوتاہے اور اس کا مقصد کیا ہوتاہے ؟

چیمپئنز ٹرافی یکم جون سے برطانیہ میں شروع ہوگی گزشتہ مختلف سیریز کی طرح ا س با رپاکستانی کھلاڑی اپنی پسندید ہ شرٹ نمبروں کے ساتھ سامنے ایکشن میں نظر آئیں گے ۔ان کی شرٹوں پر  ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کے دوران پلیئرزکی شرٹس پر نام و نمبر درج ہوتے ہیں، ان کا انتخاب کھلاڑی خود ہی کرتے ہیں، ایک بار کسی کو نمبر الاٹ ہو جائے تو عموماً تبدیل نہیں کیا جاتا، البتہ خصوصی کیسز میں ایسا ممکن ہے، جیسے سابق کپتان و موجودہ چیف سلیکٹر انضمام الحق کی ریٹائرمنٹ کے بعد ان کی شرٹ کا نمبر 8 پانے کیلئے محمد حفیظ نے درخواست کی جسے قبول کر لیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ بیٹسمین عمر اکمل ان دنوں مسلسل مسائل کا شکار ہیں، قسمت بدلنے کیلئے انہوں نے چند برس قبل 96 سے پیچھا چھڑا کر نمبر3 اپنایا مگر وہ بھی راس نہ آیا اور اب ٹیم سے باہر ہو چکے ہیں۔ ان کی جگہ لینے والے حارث سہیل پہلے 80 نمبر کی شرٹ پہنتے تھے مگر ورلڈکپ 2015سے 89 واں نمبر استعمال کرنے لگے۔

بعض کھلاڑی کسی کے مشورے جن میں ان کے (پیر ) بھی شامل ہوتے ہیں اپنا  شرٹ نمبر منتخب کرتے ہیں، چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ کے ممبران کے شرٹ نمبر دیکھ کر آپ کو اندازہ ہو جائے گا کہ کس کھلاڑی نے اپنا پرانا نمبر تبدیل کروایاہےیا وہ اسی نمبر کو اپنی خوش قسمتی کی علامت سمجھتے ہوئے استعما ل کریگا۔