مانچسٹر دھماکے: کرکٹ ٹیم انتظامیہ کا ہوٹل تبدیل کر نے کا مطالبہ

مانچسٹر دھماکے: کرکٹ ٹیم انتظامیہ کا ہوٹل تبدیل کر نے کا مطالبہ

برمنگھم :مانچسٹر دھماکوں کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کی انتظامیہ نے کھلاڑیوں کی سکیورٹی بڑھانے اور ہوٹل تبدیل کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ قومی ٹیم منیجر طلت علی نے کہا کہ ٹیم کی سکیورٹی میں اضافے کیساتھ ہوٹل بھی تبدیل کیا جائے جبکہ آئی سی سی ذرائع کا کہنا ہے کہ برمنگھم میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی ٹیم کے منیجر طلعت علی نے آئی سی سی حکام سے کہا کہ مانچسٹر کے واقعہ کے بعد ٹیم کی سیکورٹی میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ ہوٹل بھی تبدیل کرکے دیگر ٹیموں کے ہمراہ دوسرے ہوٹل میں رکھا جائے۔

آئی سی سی ذرائع کا کہنا ہے کہ مانچسٹر دھماکے کے بعد آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے برمنگھم میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ پیر کی شب مانچسٹر میں ہونے والے کنسرٹ کے دوران دھماکے میں 22 افراد ہلاک اور50سے زائد زخمی ہوئے تھے جس کے بعد آئندہ ماہ انگلینڈ ہی میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی اور ویمنز ورلڈ کپ کی سیکورٹی پر بھی سوالیہ نشان عائد ہو چکا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں