فرح خان نے ایک بار پھر کنگ خان کے ساتھ کام کرنے کا اشارہ دے دیا

فرح خان نے ایک بار پھر کنگ خان کے ساتھ کام کرنے کا اشارہ دے دیا ہے

فرح خان نے ایک بار پھر کنگ خان کے ساتھ کام کرنے کا اشارہ دے دیا

ممبئی:بھارتی  مشہور ہدایتکارہ فرح خان نے ایک بار پھر  شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کا اشارہ دے دیا ہے۔ فرح خان نے اپنے آنے والے پروجیکٹس پر بات کرتے ہوئے کہا  کہ وہ  اس وقت 2 فلموں کی کہانی پر کام کر رہی ہیں جب کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ دونوں میں ہی کنگ خان کو کاسٹ کریں گی۔

کوریوگرافری کے حوالے سے فرح نےمزید  کہا کہ انہوں نے سب سے زیادہ  کنگ خان کے ساتھ ہی کام کیا ہے کیونکہ انہیں شاہ رخ کے ساتھ کام کرنے میں بے حد مزہ آتا ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ فلموں کی کہانی سے لے کر کوریوگرافری تک ہمارے دماغ بہت ملتے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں