ساہیوال پاور پروجیکٹ اہم سنگ میل ثابت ہوگا، رانا ثنااللہ

ساہیوال پاور پروجیکٹ اہم سنگ میل ثابت ہوگا، رانا ثنااللہ

لاہور: وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ نے ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کو اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگلے سال 5ہزار میگا واٹ سسٹم میں شامل ہوجائے گی جس سے لوڈشیڈنگ کے اندھیرے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے دور ہوجائیں گے۔

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ بجلی پنجاب کے لئے نہیں پورے پاکستان کے اندھیروں کو دور کرنے کے کام آئے گی ۔ افسوس کا مقام یہ ہے کہ تنقید وہ کررہے ہیں جنہوں نے اپنے دور اقتدار میں ایک میگا واٹ بھی بجلی پیدا نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان مسلسل الزام تراشی کررہے ہیں۔کے پی کے میں ایک ارب درخت لگانے کا اعلان کرنے والے عمران خان نے اس منصوبے پر سات ارب کی کرپشن کی۔اپنی کرپشن چھپانے کے لئے پختون خوامیں احتساب کمیشن کو تالے لگا دئیے گئے ہیں۔

ایک سوال پر صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ جے آئی ٹی کے جن دو افراد پر اعتراضات اٹھائے گئے ہیں وہ حقائق پر مبنی ہیں۔ایک رکن کا تعلق جنرل ریٹائرڈ پرویزمشرف کے ساتھ رہا ہے جبکہ دوسرے کا تعلق ق لیگ سے ہے ان دونوں کو خود ہی ہٹ جانا چاہئیے۔

دوسری جانب وزیراعظم نواز شریف نے ساہیوال کول پاور پروجیکٹ کا افتتاح کر دیا ہے ۔  ساہیوال کول پاور پلانٹ 1320میگاواٹ بجلی پیدا کریگا ۔ ساہیوال کول پاور پلانٹ 660 میگاواٹ کے 2 یونٹس پر مشتمل ہے.یہ منصوبہ پاک چین اقتصادی راہداری کےترجیحی منصوبوں میں شامل ہے. ساہیوال منصوبے کا دوسرا یونٹ جون میں پیداوار شروع کریگا.اس منصوبےمیں کوئلےسےبجلی پیدا کرنےکی جدیدٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے.

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں