صبا قمر نے اپنی شاندار پرفارمنس سے بالی ووڈ کو دیوانہ بنا لیا

صبا قمر نے اپنی شاندار پرفارمنسز کے بعد بالی ووڈ کو بھی اپنا دیوانہ بنا لیا

صبا قمر نے اپنی شاندار پرفارمنس سے بالی ووڈ کو دیوانہ بنا لیا

کراچی: صبا قمر نے اپنے کیریئر میں صرف سنجیدہ ہی نہیں، بلکہ رومانوی، کامیڈی اور ایکشن سمیت ہر طرح کے مزکزی  کردار ادا کیے، انہوں نے ٹی وی شوز  کی میزبانی کی، ڈراموں میں کام کیا اور فلموں میں بھی اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے۔

پاکستان کے بعد  اداکارہ نے بالی ووڈ میں ڈیبیو  کیا،تو ہر کوئی سوچ رہا تھا کہ اس کا ردعمل کیا ہوگا۔ صبا قمر نے بالی وو ڈ کے نامور اداکار عرفان خان کے ساتھ فلم ’ہندی میڈیم‘ میں کام کیا، جو حال ہی میں ریلیز کی گئی، اس فلم کے کئی ریویوز سامنے آئے جن میں زیادہ تر فلم کی تعریف ہی کی گئی، تاہم جو بات ہماری توجہ کا مرکز بنی وہ یہ ہے کہ ہندوستانی شائقین صبا قمر کی اداکاری کے دیوانے ہوچکے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں