نیٹو کا دہشتگرد تنظیم داعش کیخلاف کارروائی میں حصہ لینے سے صاف انکار‎

 نیٹو کا دہشتگرد تنظیم داعش کیخلاف کارروائی میں حصہ لینے سے صاف انکار‎

برسلز: نیٹو کے سیکرٹری جنرل ینز اسٹولٹن برگ کا کہنا ہے کہ ہم دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف بین الاقوامی اتحاد ی قوتوں کے دائرہ کار میں کسی محارب کردار ادا کرنے کے طالب نہیں ہیں۔ اسٹولٹن برگ نے کل منعقد ہونےو الے نیٹو کے حکومتی و مملکتی اجلاس سے قبل ایجنڈے کے حوالے سے ایک پریس کانفرس کا اہتمام کیا۔

نیٹو کے ماضی میں محارب کردار کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم نیٹو کے افغانستان میں امور کا جائزہ لیتے ہیں تو یہ حقیقت سامنے آتی ہے کہ نیٹو اب وہاں پر جنگی فریق نہیں ہے۔ اس ملک میں ہمارے 13 ہزار فوجی متعین ہیں تا ہم ، یہ محض تربیتی، مشاورتی اور تعاونی امور جیسی خدمات ادا کر رہے ہیں۔

مصنف کے بارے میں