شرح خواندگی کو 100 فیصد تک پہنچانے کیلئے تمام صوبوں کومشترکہ کوششیں کرنے ہوں گے،گورنرخیبرپختونخوا

شرح خواندگی کو 100 فیصد تک پہنچانے کیلئے تمام صوبوں کومشترکہ کوششیں کرنے ہوں گے،گورنرخیبرپختونخوا

پشاور: گورنرخیبرپختونخواانجینئراقبال ظفرجھگڑا نے کہاہے کہ شرح خواندگی کو 100 فیصد تک پہنچانے کیلئے تمام صوبوں کومشترکہ کوششیں کرنے ہوں گے۔ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ اس کو مثبت انداز میں استعمال کیاجائے جس کیلئے ہمیں تعلیم پر خصوصی توجہ دیناہوگی۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے پشاورمیں منعقدہ دسویں بین الصوبائی تعلیم کانفرنس کے اختتامی اجلاس سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وفاقی وزیرمملکت برائے تعلیم بلیغ الرحمان ، سندھ ،پنجاب ،بلوچستان ،خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان اورآزادکشمیر کے وزرائے تعلیم کے علاوہ کثیرتعداد میں ماہرین تعلیم بھی اس موقع پر موجود تھے۔

گورنر نے امید ظاہر کی کہ اس قسم کی کانفرنسز جوکہ تمام صوبوں میں منعقد کی جارہی ہے، میں ماہر ین تعلیم کے علاوہ، صوبائی حکومت خصوصا محکمہ تعلیم ایک جامع منصوبہ بندی کے تحت تعلیم کے شعبے میں مثبت اقدامات اٹھارہی ہے جس سے یقینا شرح خواندگی میں خاطرخواہ اضافہ ہوگا۔قبل ازیں وفاقی وزیرممکت نے کانفرنس کے اغراض ومقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت نہ صرف تعلیم کے فروغ کیلئے موثراقدامات اٹھارہی ہے بلکہ تمام صوبوں کے اتفاق رائے سے تعلیم کے شعبے میں وسیع پیمانے پر اصلاحات لارہی ہے جس سے یقینا ملک میں شرخ خواندگی کو100 فیصد تک بڑھانے میں مدد ملے گی۔

مصنف کے بارے میں