نوکیا اور ایپل کے درمیان تنازعہ حل

نوکیا اور ایپل کے درمیان تنازعہ حل

نیو یارک : موبائل فون بنانے والی کمپنیوں ایپل اور نوکیا کے درمیان سمارٹ فونز میں پیٹنٹ ٹیکنالوجی کے استعمال کے حوالے سے جاری تنازع حل ہو گیا ہے اور دونوں کمپنیوں نے ”تعاون“ کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔
یاد رہے کہ دسمبر میں نوکیا نے ایپل پر یہ کہہ کر مقدمہ کیا تھا کہ اس نے ڈسپلے، یوزرانٹرفیسز اور ویڈیو اینکوڈنگ سمیت 32 ٹیکنالوجی پیٹنٹس کی خلاف ورزی کی ہے۔
تاہم اب دونوں کمپنیوں نے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت ایپل ٹیکنالوجی کا استعمال کر سکے گا اور نوکیا کو ادائیگی کی جائے گی۔
اس کے علاوہ ایپل نوکیا کی ہیلتھ پراڈکٹس کو اپنے سٹور میں جگہ بھی دے گا۔ دونوں کمپنیوں کی جانب سے مالیاتی معاہدے کے حوالے سے خصوصی معلومات تو فراہم نہیں کی گئی ہیں تاہم ایک تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ اس سے نوکیا کو کروڑوں ڈالر مل سکتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں