مکہ میں حفظان صحت کی خلاف ورزی کرنے پر37 سٹور بند، 2459 کلو گرام سڑا ہوا کھانا تلف

مکہ میں حفظان صحت کی خلاف ورزی کرنے پر37 سٹور بند، 2459 کلو گرام سڑا ہوا کھانا تلف

مکہ:  سعودی عرب کے شہر مکہ میں حفظان صحت کی خلاف ورزی کرنے والے37 سٹوروں کو بند جبکہ 2459 کلو گرام سڑے ہوئے کھانے کو تلف کردیا گیا۔

مکہ میونسپیلٹی میں ماحولیاتی صحت کے ڈائریکٹر منصور نے کہا ہے کہ مکہ میں حفظان صحت کے اصولوں کو یقینی بنانے کے لئے ایک مہم کا آغاز کیا گیا ہے جس کے دوران میونسپل انسپکٹر نے حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والے37سٹوروں کو بند کر دیا ہے۔

مہم کے دوران 162سٹوروں کا معائنہ کیا گیا جن میں سے37کو بند کر دیا گیا ہے اور2459کلو گرام سڑے ہوئے کھانے کو تلف کر دیا گیا ہے۔ یہ مہم رمضان المبارک میں بھی جاری رہے گی۔