بھارتی ائرپورٹ پر امر یکی شہری اسلحہ برآمد ہونے پر گرفتار

بھارتی ائرپورٹ پر امر یکی شہری اسلحہ برآمد ہونے پر گرفتار

امرتسر :  بھارتی شہر امرتسر کے ائرپورٹ پر امر یکی شہری کو اسلحہ برآمد ہونے پر حراست میں لے لیا گیا۔

جمعرات کو بھارتی میڈیا کے مطابق نیویارک کے رہائشی جارج ڈٰنیڈ گلبرٹ کو امرتسر ایئرپورٹ پر اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ دہلی جانے والی پرواز کے لئے جہاز میں سوار ہونے والا تھا۔ گلبرٹ کے سامان میں سے 38 بور بندوق کے 5 کارآمد کارتوس برآمد ہو ئے۔

ابتدائی تفتیش میں امریکی شہری نے مقامی پولیس کے حکام کو بتایا کہ وہ ایک پیشہ ورشوٹر ہے اور یہ اسلحہ بھارت آتے ہوئے اس کے سامان میں غلطی سے آ گیا۔

پولیس کے ایس ایچ او نے بتایا کہ معاملہ بارے سنٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس کو رپورٹ دی گئی جس نے یہ معاملہ پنجاب پولیس کے حوالے کردیا جس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔