نجم سیٹھی کی دھمکی کام کرگئی، انڈین بورڈ نےحکومت کو پاک بھارت سیریز کی بحالی کیلئے خط لکھ دیا

نجم سیٹھی کی دھمکی کام کرگئی، انڈین بورڈ نےحکومت کو پاک بھارت سیریز کی بحالی کیلئے خط لکھ دیا

نئی دہلی:چیئرمین پی ایل ایس نجم سیٹھی کی دھمکی کام کرگئی اور بی سی سی آئی نے بھارتی حکومت کو پاک بھارت سیریز کی بحالی کیلئے خط لکھ دیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنی حکومت کو خط لکھا جس میں درخواست کی گئی کہ پاکستان کے ساتھ معاہدے کے مطابق کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں اس لئے سیریز کھیلنے کی اجازت دی جائے۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا تھا کہ بھارتی بورڈ سے کوئی بھیک نہیں مانگ رہے معاہدے کے مطابق سیریز کھیلے اگر نہیں کھیلنی تو ہرجانہ دے۔یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کو2023 تک 7 سیریز کھیلنی ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان پہلے ہی 2 سیریز منسوخ ہوچکی ہیں۔

یونس خان اور مصباح الحق کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا ان دونوں کھلاڑیوں قومی ٹیم کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

اس موقع پر چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا ہے کہ ہبھارت سے لیگل نوٹس پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی لیکن 2 سے 3 روز میں کیس پر بھارتی بورڈ سے بات چیت ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک انڈیا سیریز کا فیصلہ بالآخر آئی سی سی کی ثالثی کمیٹی ہی کرے گی۔

بھارت کو سیریز کھیلنا ہو گی یا ہرجانہ دینا ہو گا: نجم سیٹھی

مصنف کے بارے میں