حکم عدولی پر نوکری سے نکالے گئے ایس ایس پی محمدعلی نیکو بحال

 حکم عدولی پر نوکری سے نکالے گئے ایس ایس پی محمدعلی نیکو بحال

اسلام آباد:پی ٹی آئی اور پاکستان عوامی تحریک کے اسلام آباد دھرنے کے دوران نوکری سے برخاست کیے گئے ایس ایس پی محمدعلی نیکوکارہ اپنے عہدہ پر واپس بحال ہو چکے ہیں

 ایس ایس پی محمد علی نیکوکارہ کو پی ٹی آئی دھرنے کے دوران حکم عدولی پر نوکری سے نکالا گیا تھا۔انہیں اپیل پر فیصلہ آنے کے بعد وزیراعظم کی ہدایت پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے بحال کیا ہے۔محمد علی نیکوکارہ کو جب برخاست کیا گیا، اس وقت وہ ایس ایس پی اسلام آباد تعینات تھے، بتایا گیا ہے کہ انہیں جلد پوسٹنگ دے دی جائے گی۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے ایس ایس پی اسلام آباد محمد علی نیکو کارہ کی نوکری پر بحالی کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں عہدے پر بحال کردیا ہے۔ محمد علی نیکو کارہ کی بر طرفی کو لمبی چھٹی سمجھا جائے گا اور تمام مراعات دی جائیں گی۔
واضح رہے کہ 2014 میں ایس ایس پی اسلا م آباد محمد علی نیکو کارہ کو حکم دیا گیا تھا کہ وہ پی ٹی آئی کے دھرنے کو طاقت کے زور پر ختم کرائیں تاہم انہوں نے نہتے مظاہرین پر طاقت کا استعمال کرنے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد انہیں ان کی نوکری سے برطرف کردیا گیا تھا۔

مصنف کے بارے میں