شوروم مالک نے کاریں بیچنے کے لیے کتے کی خدمات حاصل کرلیں

شوروم مالک نے کاریں بیچنے کے لیے کتے کی خدمات حاصل کرلیں

نیویارک: انگریزوں کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ انوکھے کام کرنے میں مہارت رکھتے ہیں ۔ کسی بھی کام کے لیے وہ کچھ نہ کچھ نیا کر تے رہتے ہیں ۔
اس بار انوکھی خبر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچائی ہوئی ہے ۔ تفصیلا ت کے مطابق نیویارک کے کار شوروم مالک نے اپنے کاروں کی فروخت کے لیے سیلز مین کی جگہ پر کتا رکھ لیا ہے ۔ اس نے کتے کو باقاعدہ پینٹ کوٹ پہنا کر گاہکوں کی راہمنائی کا گُر بھی سکھا دیا ہے ۔
کتے کا کام ہے کہ وہ اپنے ہر آنے والے کسٹمر کو ہر کار کے پاس لے جا کر اسے کے بارے میں بھونک کر بتانا ہے ۔کتا سائز میں بھی بالکل چھوٹا ہے ۔ کتوں کے دیوانے انگریز ا س کتے کی وجہ سے ہی کار خرید لیتے ہیں ۔
شوروم مالک کا کہناہے کہ جب سے اس نے کتے ( پپی ) کو رکھا ہے اس کی سیل میں خاطر خواہ اضافہ ہو گیاہے ۔شور روم مالک نے کاروں کے بزنس میں بہتری کے لیے انسٹاگرام کا سہارا لیاہے ۔اس نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر کتے کی تصویر کے ساتھ اپنے گاہکوں کے لیے پیغام چھوڑا ہے کہ جس میں اس کاروں کے متعلق اور ان کے تمام خوبیوں کو بیان کیا گیاہے ۔

90a03560b5c07cbd651282cfd9b80294