شمالی بھارت میں مختلف ذات کے لوگوں میں تصادم کے بعد موبائل انٹرنیٹ سروس بند

شمالی بھارت میں مختلف ذات کے لوگوں میں تصادم کے بعد موبائل انٹرنیٹ سروس بند

نئی دہلی:  شمالی بھارت میں مختلف ذات کے لوگوں میں تصادم کے بعد حکام نے موبائل انٹرنیٹ سروس بند کر دی ہے اور24افراد کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ کئی سینئر افسران کو بھی معطل کیا گیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق اترپردیش کے ضلع سہارنپور میں دلت اور بڑی ذات کے افراد کے درمیان مارپیٹ میں2افراد ہلاک اور20زخمی ہو گئے۔ مقامی پولیس افسر ببلو کمار نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیٹ سروس پروائیڈرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انٹرنیٹ سروس معطل کر دیں کیونکہ سوشل میڈیا کے ذریعے ذات برادری کے درمیان تصادم کو مزید ہوا دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق تصادم اس وقت ہوا جب ٹھاکروں کے جلوس میں اونچی آواز میں موسیقی سنانے پر نچلی ذات دلت کے افراد نے بڑا محسوس کیا جس پر دلت کے لوگوں کو دھمکیاں دی گئیں۔

بھارت میں نچلی ذات کے لوگوں کے ساتھ بدسلوکی کے واقعات عام ہیں ، اس ہفتہ ایک سیاسی ریلی میں شرکت کرنے والے دلت ذات کے ایک شخص کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔

مصنف کے بارے میں