کنگنا رناوت نے 11 کروڑ روپے معاوضہ طلب کرکے پرڈیوسر کے ہوش اڑا دیئے

کنگنا رناوت نے فلم میں کام کرنے کےعوض 11 کروڑ معاوضہ طلب کرکے پرڈیوسر کے ہوش اڑادیئے

 کنگنا رناوت نے 11 کروڑ روپے معاوضہ طلب کرکے پرڈیوسر کے ہوش اڑا دیئے

ممبئی:کنگنا رناوت  کی 2 فلمیں   100کروڑ کلب میں شامل ہوئی تھیں جس کے بعد انہوں نے فلموں میں کام کرنے کا معاوضہ بھی  ڈبل کردیا تھا بلکہ اس کے بعد  اداکارہ اپنا شمار  بالی ووڈ  کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی داکاراوں میں کرتی ہیں لیکن اب کنگنا کا زیادہ معاوضہ طلب کرنا کیرئیر میں مشکلات کھڑی کررہا ہے۔

 ہدایت کار راجیو مینن نے اپنی فلم میں مرکزی کردار کے لیے اداکارہ کنگنا رناوت کوپیش کش کی اور فلم کااسکرپٹ پسندآنے پر اداکارہ نے کام کرنے کی حامی بھر لی لیکن کنگنا نے ہدایت کار سے 11 کروڑمعاوضہ دینے کی ڈیمانڈ کرکے اس کے  ہوش ہی اڑادیئے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں