چین کی اپنی سمندری حدور میں امریکی بحری جنگی کشتی کے گشت کی سخت مذمت

چین کی اپنی سمندری حدور میں امریکی بحری جنگی کشتی کے گشت کی سخت مذمت

بیجنگ:  چین نے اپنی سمندری حدور میں امریکی بحری جنگی کشتی کے گشت کی سخت مذمت کی ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لوکینگ نے جمعرات کو یہاں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ امریکی بحری جنگی کشتی یو ایس ایس ڈیوی جو گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر سے لیس تھی. چینی حکومت کی اجازت کے بغیر چینی سمندری حدود میں داخل ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ امریکی بحری جنگی کشتی چین سمندری حدود میں داخل ہونا چین کی خود مختاری اور سیکیورٹی مفادات کیلئے نقصان دہ ہے جس کے نتیجہ میں غیر متوقع سمندری یا فضائی حادثات کا امکان ہے ترجمان نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ اشتعال انگیز اقدامات سے باز رہے۔

مصنف کے بارے میں