عجمان کے حکمران نے معمولی جرائم میں قید ملکی اور غیر ملکی شہریو ں کی رہائی کا حکم سنا دیا

عجمان کے حکمران نے معمولی جرائم میں قید ملکی اور غیر ملکی شہریو ں کی رہائی کا حکم سنا دیا

عجمان کے حکمران شیخ حمید بن راشد النعومی نے رمضان المبارک سے قبل معمولی جرائم میں ملوث ملکی اور غیر ملکی شہریوں کو رہا کر نے کا حکم صادر فرما دیا ہے ۔
انہوں نے ان قیدیوں کے اچھے برتاﺅ اور اپنی سزاﺅں کا بڑا حصہ پوراہونے پر رہاکرنے کا حکم سنایاہے ۔ شیخ حمید کے ترجمان کا کہناہے کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی شیخ حمید کی طرف سے ایسے قیدی جن کی سزائیں پوری ہوچکی ہیں چھوڑے جانے کا اعلان کیا گیا ہے تاکہ وہ رمضان المبارک کے مہینے میں اپنے گھروالوں کے ساتھ روزے افطار کر سکیں ،۔
واضح عرب ممالک کے حکمرانوں سمیت عرب شیوخ اور متول غیر ملکی شہری رمضان المبارک اور عیدین پر اورخاص دن کے موقع پر قیدیوں کی جرمانے ادا کرکے انہیں رہائی کرواتے ہیں ۔