ایپل کا اینڈرائیڈ پر بڑا حملہ

ایپل کا اینڈرائیڈ پر بڑا حملہ

نیویارک : ایپل نے ایک بار پھر اپنی حریف کمپنیز کے صارفین کو اپنی جانب متوجہ کرنے کا کام شروع کردیا ہے لیکن اس بار اس کا نشانہ ونڈوز نہیں بلکہ اینڈرائیڈ صارفین ہیں۔
آئی فون بنانے والی کمپنی نے اینڈرائیڈ استعمال کرنےوالے لوگوں کیلئے ایک نئی ویب سائٹ لانچ کی ہے جس میں اینڈرائیڈ صارفین کوآئی فون خریدنے کیلئے اکسایا گیا ہے۔
اس ویب سائٹ کے رنگین صفحات میں آئی فون خریدنے کیلئے دیئے گئے ایک لنک کے ساتھ مختلف سوالات پر مشتمل ایک سیکشن ہے اینڈرائیڈ سے آئی فون پر منتقل ہونے کیلئے آسان ذرائع بتائے گئے ہیں۔
دو سال قبل ایپل نے ایک ”موو ٹو آئی او ایس“ نامی ایک ایپلی کیشن لانچ کی تھی جس کے ذریعے اینڈرائیڈ صارفین آئی او ایس پر بآسانی منتقل ہو سکتے ہیں۔ 2000ءمیں اسی طرح کی ایک کوشش ونڈوز پی سی صارفین کو میک پر منتقل کرنے کیلئے کی تھی۔

مصنف کے بارے میں