شارجہ میں غلط جگہوں سے سڑک عبور کرنے والے 3,943افراد پر جرمانے عائد کیئے گئے ، حکام

شارجہ میں غلط جگہوں سے سڑک عبور کرنے والے 3,943افراد پر جرمانے عائد کیئے گئے ، حکام

شارجہ : ایشیائی ممالک سے تعلق رکھنے والے شہری جن میں ( پاکستان ، بھارت ،بنگلہ دیش) سر فہرست ہے عرب امارات میں اپنی بُری عادت کو نہیں چھوڑ سکے ۔
تفصیلات کے مطابق شارجہ پولیس نے مخصوص جگہوں کے علاوہ دوسری جگہوں سے سڑک عبور کرنے کے الزام میں صرف پہلی سہ ماہی کے دوران میں 3,943غیر ملکی شہریوں پر بھاری جرمانے عائد کیے ہیں ۔شارجہ ٹریفک پولیس کی طرف سے خاطر خواہ انتظامات کے باوجود غیر ملکی شہریوں خاص طور پر ایشیائی شہریوں کو ایسا کرنے سے روکنے میں ناکا م رہے ہیں ۔ تاہم بھاری جرمانوں کی وجہ سے پچھلے سال کی نسبت کافی کمی واقع ہوئی ہے ۔
شارجہ پولیس حکام کا کہناہے کہ کسی بھی غیر مخصوص جگہ سے سڑک عبور کرنے پر کم سے کم 200درہم جرمانہ ہے جو دوسری بار ایسا سرزد ہونے پر بڑھایا بھی جاتاہے ۔ غلط جگہوں سے سڑکیں عبور کرنے کی وجہ سے متعدد جان لیوا حادثات ہو چکے ہیں ۔ جس میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہو تاہے ۔
شہریوں کو ایسا کرنے سے روکنے کے لیے متعدد جگہوں پر بورڈ نصب کر دیئے گئے ہیں ۔جبکہ اس کے ٹریفک پولیس کی طرف سے آگاہی مہم بھی شروع کی جاچکی ہے ۔