عظمیٰ کو وصول کرتے ہی بھارت نے 3 بے قصور پاکستانیوں کو گرفتار کر لیا

عظمیٰ کو وصول کرتے ہی بھارت نے 3 بے قصور پاکستانیوں کو گرفتار کر لیا

بنگلورو : عظمیٰ کو وصول کرتے ہی مودی سرکار ایکشن میں آئی اور تین بے گناہ پاکستانی شہریوں کو گرفتار کرلیا.بھارتی پولیس نے بنگلور شہر سےتینوں پاکستانی شہریوں کو غیر قانونی طور پر حراست میں لیا۔پاکستان کی جانب سے انسانی ہمدردی کا رویہ رکھا گیا اور عظمیٰ کا بھارت میں واپس بھیج دیا لیکن بھارتی بھنیا اپنے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہ آیا اور بھارت میں گئے 3  بے قصور پاکستانیوں کو گرفتار کر لیا .

پاکستان نے بھارتی خاتون عظمیٰ کو اپنے ملک واپس بھیجا تو جواب میں بھارت نے انتہاپسند سوچ کا ثبوت دیا.3پاکستانی شہریوں کو قید کرلیا.کرن، سمیرا اور کاشف کو بنگلور شہر سے بھارتی پولیس نے حراست میں لیا. کرن ، سمیرا اور کاشف کے ہمراہ پاکستان سے نیپال اور پھر بھارتی شہر بنگلور میں شہاب نامی شخص سے ملنے آئی تھی دونوں کی ملاقات قطر میں ہوئی.کرن اور بھارتی لڑکامحمد شہاب ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے اور اسی جرم میں شہاب کو بھی حراست میں لے لیا گیا ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں