سعودی عرب میں کہیں بھی رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، غیر سرکاری ذرائع

سعودی عرب میں کہیں بھی رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، غیر سرکاری ذرائع

ریاض : سعودی عرب میں کہیں بھی رمضان المبارک چاند نظر نہیں آیا۔ عرب میڈیا سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے سپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سے اجلاس طلب کیا گیا۔

موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سعودی عرب میں کہیں بھی رمضان المبارک چاند نظر نہیں آیا۔ اس حوالے سے سرکاری اعلان جلد متوقع ہے۔ رمضان کا چاند نظر نہ آنے کے باعث سعودی عرب میں پہلا روزا بروز ہفتہ 27 مئی کو ہو گا۔عرب امارات کے معروف جریدے خلیج ٹائمز نے بھی سعودی عرب میں  27مئی کو پہلا روزہ ہونے کی تصدیق کی ہے ۔

دوسری طرف محکمہ موسمیات امارات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ رمضان کا چاند نظر آنے کے امکانات انتہائی کم ہیں۔ تفصیلات کے مطابق رمضان کا چاند دیکھنے کیلیے ابوظہبی کے محکمہ انصاف کی عمارت میں اجلاس جاری ہے۔ جبکہ امارات کی دیگر ریاستوں میں بھی رمضان کے چاند کی تلاش کیلیے اجلاس جاری ہیں۔ تاہم محکمہ موسمیات امارات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ رمضان کا چاند نظر آنے کے امکانات انتہائی کم ہیں۔