روس کی مخالفت کے باوجود مونٹیگرو آئندہ ماہ نیٹو میں باضابطہ طور پر شمولیت اختیار کرلے گا، نیٹو سربراہ

روس کی مخالفت کے باوجود مونٹیگرو آئندہ ماہ نیٹو میں باضابطہ طور پر شمولیت اختیار کرلے گا، نیٹو سربراہ

برسلز :  نیٹو کے سربراہ جینز سٹولنبرگ نے کہا ہے کہ روس کی مخالفت کے باوجود مونٹیگرو آئندہ ماہ نیٹو میں باضابطہ طور پر شمولیت اختیار کرلے گا۔

جمعرات کو یہاں ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیٹو میں شمولیت کیلئے دروازے کھلے ہیں، روس کا کہنا ہے مونٹیگرو کی نیٹو میں شمولیت سے اس کی اپنی سیکیورٹی متاثر ہوگی۔

ریاست مونٹیگرو کی آبادی زیادہ تر سلاوک ہے جسے روس اپنے تاریخی اثر ورسوخ کے تحت قرار دیتا ہے۔واضح رہے مونٹیگرو کی پارلیمنٹ نے گزشتہ ہفتہ نیٹو میں شمولیت کیلئے باضابطہ منظوری دی تھی۔

مونٹیگرو کی نیٹو میں شمولیت سے ایڈریاٹک کے خط کے اطراف نیٹو کی موجودگی مکمل ہوجائے گی جس کے یونان البانیہ اور کروشیا پہلے ہی ارکان ہیں۔