کوئی قانون پرویز مشرف کے خلاف ٹرائل کو نہیں روک سکتا:نوا زشریف

کوئی قانون پرویز مشرف کے خلاف ٹرائل کو نہیں روک سکتا:نوا زشریف
کیپشن: عمران خان نے پارلیمنٹ پر لعنت بھیجی تھی،آج اسی تھوک کو چاٹ رہے ہیں،سابق وزیراعظم۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ کوئی قانون پرویز مشرف کے خلاف ٹرائل کو نہیں روک سکتا اور امید ہے کہ پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس ایک نہ ایک دن ضرور مکمل ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں:چوہدری نثار نے بہت سی باتیں کیں جو عام نہیں ہونی چاہئیں تھیں: وزیر اعظم

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں صحافیوں کے سوال پر نوازشریف کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کی جان نہیں چھوٹے گی۔کوئی قانون اسے اس ٹرائل سے روک نہیں سکتا، یہاں ملک کا وزیر اعظم 70 پیشیاں بھگت چکا ہے،لیکن آمر مفرور ہے عدالت میں پیش نہیں ہوتا،جو مکے دکھا رہا تھا آج بزدلی سے باہر بیٹھا ہے ، وہی مکا خود اپنے منہ پر مار لیتا۔

یہ بھی پڑھیں:نواب آف بہاولپور پی ٹی آئی میں شامل ، پارٹی بھی ضم

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مشرف ٹرائل اوپن اینڈ شَٹ کیس ہے اسی لیے موصوف پاکستان نہیں آرہے تاہم اس طرح کے مقدمے واپس ہو ہی نہیں سکتے، یہ سنگین غداری کیس ہے جب کہ ایک وزیراعظم 70،70 پیشیاں بھگت رہا ہے اور ڈکٹیٹر مفرور ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نگران وزیراعظم کے معاملے پر پیپلز پارٹی کا ہنگامی اجلاس، اہم فیصلہ ہو گیا

عمران خان کی پارلیمنٹ آمد پر نوازشریف کا کہنا تھا کہ انھوں نے تو جلسے میں پارلیمنٹ پر لعنت بھیجی تھی،آج اسی تھوک کو چاٹ رہے ہیں ۔نگران وزیراعظم سے متعلق سوال پر کہاکہ اتفاق رائے نہ ہوا تو معاملہ پارلیمنٹ میں جائے گا۔فاٹا کے انضمام پر اتحادیوں کی ناراضی کے سوال پر ان کا خیال ہے جو سوال ہو رہے ہیں اسی میں رہیں۔

     نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں