عدلیہ مخالف تقاریر معاملہ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کیخلاف درخواست خارج کردی

عدلیہ مخالف تقاریر معاملہ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کیخلاف درخواست خارج کردی
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ میں نواز شریف کی عدلیہ مخالف تقاریر کے معاملے پرڈویژن بینچ نے خرم نواز گنڈاپور کی درخواست خارج کردی.

یہ بھی پڑھیں:چوہدری نثار نے بہت سی باتیں کیں جو عام نہیں ہونی چاہئیں تھیں: وزیر اعظم

تفصیلات کے مطابق عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جب کوئی کیس زیر سماعت ہو تو اس پر بات یا تبصرہ نہیں کیا جاسکتا۔ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ میں نواز شریف کی عدلیہ مخالف تقاریر کے معاملے پر توہین عدالت کی درخواست خارج کرنےکے خلاف انٹر اکورٹ اپیل پر سماعت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:نواب آف بہاولپور پی ٹی آئی میں شامل ، پارٹی بھی ضم

عدالت نے دلائل سننے کے بعد سنگل بینچ کا فیصلہ برقرار رکھا۔ڈویژن بینچ نے خرم نواز گنڈا پور کی درخواست خارج کردی۔ سماعت جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن پر مشتمل بینچ نے کی۔

یہ بھی پڑھیں:نگران وزیراعظم کے معاملے پر پیپلز پارٹی کا ہنگامی اجلاس، اہم فیصلہ ہو گیا

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جب کوئی کیس زیر سماعت ہو تو اس پر بات یا تبصرہ نہیں کیا جاسکتا۔ سنگل بینچ نے خرم نواز گنڈا پور کی درخواست خارج کردی۔

     نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں