ٹی وی چینلز پر 5 وقت اذان نشر کرنے کا حکم معطل کر دیا گیا

ٹی وی چینلز پر 5 وقت اذان نشر کرنے کا حکم معطل کر دیا گیا
کیپشن: ہائی کورٹ ریگولیٹر کا کردار ادا نہیں کر سکتی، ڈویژن بنچ۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: رمضان ٹرانسمیشن ضابطہ اخلاق سے متعلق سنگل بنچ کا فیصلہ ڈویژن بنچ نے معطل کر دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ نے 26 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا ۔

ڈویثرن بنچ نے رمضان المبارک کے تقدس پر سمجھوتا نہ کرنے سمیت دیگر احکامات غیر قانونی قرار دے دئیے۔ عدالتی فیصلے کے مطابق ٹی وی چینلز پر 5 وقت اذان نشر، درود شریف اور ملکی سلامتی کی دعائیں چلانے کا حکم بھی معطل کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں: فاٹا کے انضمام کا بل منظوری کیلئے سینیٹ میں پیش

عدالتی حکم میں کہا گیا ہے پیمرا کے پاس کوڈ آف کنڈکٹ پر عمل درآمد کرانے کا مکمل اختیار موجود ہے۔ ہائی کورٹ ریگولیٹر کا کردار ادا نہیں کر سکتی۔

 تازہ حکم نامے کے بعد بھی رمضان المبارک کے دوران ناظرین 5 وقت اذان اپنے پسندیدہ چینل نیو نیوز پر بھی سن سکیں گے۔ 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں