نگران وزیراعظم کیلئے تصدق حسین جیلانی پہلی ترجیح نظر آ رہے ہیں، نثار

نگران وزیراعظم کیلئے تصدق حسین جیلانی پہلی ترجیح نظر آ رہے ہیں، نثار
ضروری نہیں کہ تحریک انصاف میں شامل ہونے والے انتخابات میں کامیاب ہوں، نثار۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں سابق وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں رہا کہ نگراں وزیراعظم کی تقرری کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں جائے گا۔ نگراں وزیراعظم کے لیے پہلی ترجیح تصدق حسین جیلانی کی نظر آ رہی ہے۔


عمران خان کے آئندہ وزیراعظم بننے کے سوال پر چوہدری نثار نے جواب دیا کہ یہی سوال میرا آپ سے ہے۔ ضروری نہیں کہ تحریک انصاف میں شامل ہونے والے انتخابات میں کامیاب ہوں جب کہ ہر سیاسی جماعت کے الیکٹ ایبل اپنے اپنے ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں: لندن فلیٹس حسین نواز کی ملکیت ،رابرٹ ریڈلے رپورٹ حقائق کے منافی ہے، مریم نواز

چوہدری نثار نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں 4 حلقوں سے انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی اسمبلی کے 2 اور صوبائی اسمبلی کے 2 حلقوں سے الیکشن لڑوں گا۔

صحافی کی جانب سے چوہدری نثار سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ کے موقف کو پذیرائی مل رہی ہے۔ چوہدری نثار نے جواب دیا کہ پچانوے فیصد ایم این اے میرے ہم خیال تھے لیکن کوئی موقف کو عملی جامہ پہنانے والا بھی تو ہو۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں