تھپڑ مارنے پر عمران خان نے مبارکباد دی، نعیم الحق

تھپڑ مارنے پر عمران خان نے مبارکباد دی، نعیم الحق
کیپشن: image by face book

اسلام آباد:تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کا کہنا ہے کہ تھپڑ مارنے پر عمران خان نے انہیں مبارکباد دی۔


نعیم الحق نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ اس شخص نے عمران خان کی ذات پر حملے کیے اور کرتا رہا، جھوٹ بولتا رہا اور پھر جب اس نے مجھے چور کہا، وہ ایک قدرتی عمل تھا جس پر میں نے اسے تھپڑ مارا۔

پی ٹی آئی سینیٹر نے مزید کہا کہ ’عمران خان نے بھی اس کی تعریف کی کیونکہ یہ بہت عرصے سے زہر گھول رہا تھا، اور تحریک انصاف میں آنے والے حمایتوں نے بھی اس عمل کو سراہا۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد نعیم الحق نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ عمران خان نے دانیال عزیز کو تھپڑ مارنے پر تعریف نہیں کی۔نعیم الحق نے کہا کہ عمران خان نے دانیال عزیز کی جھوٹی اور بے ہودہ گفتگو کا جواب دینے پر مبارک باد دی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان تشدد کے استعمال کی حوصلہ افزائی نہیں کرتے۔یاد رہے کہ تین روز قبل تحریک انصاف کے سینیٹر نعیم الحق نے ایک ٹاک شو کے درمیان وفاقی وزیر دانیال عزیز کو تھپڑ مارا تھا۔