کراچی میں اگلے ہفتے بھی گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان

کراچی میں اگلے ہفتے بھی گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان
کیپشن: فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

کراچی: شہر قائد میں اگلے ہفتے ایک بار پھر گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔ کراچی میں کئی روز تک شدید گرمی کی لہر نے شہریوں کا جینا محال کیا ہوا تھا، تاہم گزشتہ روز سمندری ہوائیں بحال ہونے کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصد ہے۔ شہر میں موجودہ ہوا کی رفتار 13 کلومیٹر فی گھنٹہ سے چل رہی ہیں۔ کراچی میں فی الحال تو گرمی کی شدت کسی قدر کم ہے، لیکن ایسا لگتا ہے کہ غیر معمولی ہیٹ ویو کراچی والوں کا پیچھا نہیں چھوڑنے والی کیونکہ محکمہ موسمیات نے اگلے ہفتے پھر ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: اسد درانی کی کتاب پر پاک فوج کو تحفظات، پوزیشن واضح کرنے کیلئے جی ایچ کیو طلب
 ماہرین نے کہا کہ پیر سے کراچی کا درجہ حرارت ایک مرتبہ پھر بڑھے گا تاہم گرمی کی یہ لہر بدھ تک جاری رہے گی، جمعرات سے درجہ حرارت میں کمی آنے لگے گی۔ ڈاکٹرز کے مطابق ہیٹ ویو کے دوران خاص طور پر روزے کی حالت میں شہری خصوصی احتیاط کریں، صبح 9 بجے سے 4 بجے تک گھروں سے بلاضرورت باہر نکلنے سے گریز کیاجائے، اس کے علاوہ باہر نکلتے وقت چھتری استعمال کریں اور سر پر گیلا کپڑا رکھیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: برائلر مرغی کے شوقین افرادہ کیلئے انتہائی تشویشناک خبر
 یاد رہے کہ 2015 میں کراچی میں ہیٹ اسٹروک کے باعث سیکڑوں کی تعداد میں اموات ہوئی تھیں۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں