خطرات اور چیلنجز سے نمٹنے کیلئے باہمی تعاون ضروری ہے: چیف جسٹس

خطرات اور چیلنجز سے نمٹنے کیلئے باہمی تعاون ضروری ہے: چیف جسٹس
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

بیجنگ : چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ خطرات اور چیلنجز سے نمٹنے کیلئے باہمی تعاون ضروری ہے۔

شنگھائی تعاون تنظیم رکن ملکوں کے سپریم کورٹس سربراہان کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ یکساں قوانین، تدابیر، اجتماعی سوچ اور معلوماتی تبادلے سے چیلنجز سے نمٹا جاسکتا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: اسد درانی کی کتاب پر پاک فوج کو تحفظات، پوزیشن واضح کرنے کیلئے جی ایچ کیو طلب
 چیف جسٹس نے مزید کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کو عدلیہ میں فعال کردار ادا کرنا ہو گا، علاقائی و عالمی امن کیلئے بین الاقوامی سطح پر عدلیہ کا تعاون وقت کا تقاضا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: کراچی میں اگلے ہفتے بھی گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان
 چیف جسٹس کا چین اور پاکستان کی عدلیہ میں باہمی تعاون بڑھانے پر زور، ہمیں باہمی تعاون کے ساتھ دہشتگردی کا خاتمہ کرنا ہوگا، انتہا پسندی تمام ممالک کیلئے سیکیورٹی خطرہ ہے، دہشت گردوں کی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں