لارڈز ٹیسٹ: بابر اعظم بازو پر گیند لگنے سے زخمی ہو گئے

لارڈز ٹیسٹ: بابر اعظم بازو پر گیند لگنے سے زخمی ہو گئے
کیپشن: فوٹو: فائل

لارڈز : لارڈز ٹیسٹ میچ کے دوران قومی بلے باز بابر اعظم زخمی ہوگئے ہیں۔ گیند لگنے کے باعث بابر عظم کے بازو پر شدید چوٹ آئی، اور وہ بیٹنگ چھوڑ کر میدان سے باہر چلے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ لارڈز میں کھیلا جا رہا ہے۔ لارڈز میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ کا آج دوسرا روز ہے۔ اس دوران پاکستانی ٹیم قدرے مضبوط پوزیشن میں ہے۔ پاکستان کو مڈل آرڈر بلے باز بابر عظم نے اپنی نصف سینچری کی بدولت مضبوط پوزیشن میں لا کھڑا کیا ہے۔

تاہم اس دوران بابر اعظم کی وکٹ لینے سے محروم انگلش فاسٹ باولر بین سٹوکس نے ایک باونسر کے ذریعے انہیں شدید زخمی کر دیا ہے۔ بابر عظم کے بازو پر شدید چوٹ آئی۔ بازو پر چوٹ لگنے کے باعث بابر اعظم میدان سے باہر چلے گئے ہیں۔ اب تک یہ واضح نہیں ہے کہ آیا بابر اعظم دوبارہ بیٹنگ کیلئے واپس آئیں گے یا نہیں۔ ٹیم کے فیزیو بابر اعظم کی انجری کا جائزہ لے رہے ہیں۔