اسد درانی کی کتاب پر پاک فوج کو تحفظات، پوزیشن واضح کرنے کیلئے جی ایچ کیو طلب

اسد درانی کی کتاب پر پاک فوج کو تحفظات، پوزیشن واضح کرنے کیلئے جی ایچ کیو طلب
کیپشن: فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

اسلام آباد: سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اسد درانی کی کتاب پر پاک فوج کو تحفظات، اسد درانی کو پوزیشن واضح کرنے کیلئے 28 مئی کو جی ایچ کیو طلب کیا  گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، پاک فوج کو اسد درانی کی کتاب پر تحفظات ہیں، اسلیے ان کو پوزیشن واضح کرنے کیلئے جی ایچ کیو طلب کیا گیا ہے۔ کتاب میں بہت سے موضوعات حقائق کے برعکس بیان کیے گئے ہیں،  ملٹری کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر پوزیشن واضح کرنا ہو  گی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: وزیراعظم، اپوزیشن لیڈر کی درخواست کے بعد پارلیمانی کمیٹی تشکیل دوں گا: ایاز صادق
 واضح رہے کہ آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) اسد درانی نے سابق 'را' چیف اے ایس دلت کے ساتھ مل کر لکھی گئی کتاب 'دی سپائے کرونیکلز: را،  آئی ایس آئی اینڈ  دی ایلوژن آف پیس'  میں پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم معاملات پر بات کی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پنجاب میں نگران وزیراعلیٰ کا نام اگلی ملاقات میں فائنل کرلیا جائے گا: میاں محمود الرشید
 کتاب میں جن معاملات پر روشنی ڈالی گئی اُن میں کارگل آپریشن، ایبٹ آباد میں امریکی نیوی سیلز کا اسامہ بن لادن کو ہلاک کرنے کا آپریشن، کلبھوشن یادیو  کی گرفتاری، حافظ سعید، کشمیر، برہان وانی اور دیگر معاملات شامل ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں