برائلر مرغی کے شوقین افراد کیلئے انتہائی تشویشناک خبر

برائلر مرغی کے شوقین افراد کیلئے انتہائی تشویشناک خبر
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

فیصل آباد: برائلر مرغیوں پر برڈ فلو کا حملہ، عوام کو بیمار لاغر مرغیاں کھلائے جانے کا انکشاف، ہوٹلوں میں ہونے والی افطار پارٹیوں میں بیمار اور مردہ برائلر مرغی کے استعمال کا خدشہ۔


تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند دنوں سے افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ برائلر مرغی پر شدید گرمی کی وجہ سے برڈ فلو کا شدید حملہ ہوا چکا ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ میں بیمار اور لاغر برائلر مرغی کی بھر مار ہو چکی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: اسد درانی کی کتاب پر پاک فوج کو تحفظات، پوزیشن واضح کرنے کیلئے جی ایچ کیو طلب

 ذرائع کے مطابق دکاندار سستے پروٹین کے نام پر عوام کو بیمار اور لاغر مرغی فروخت کر رہے ہیں۔ فوڈ اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ نے عوام کو بیمار اور لاغر مرغی کھلانے کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: وزیراعظم، اپوزیشن لیڈر کی درخواست کے بعد پارلیمانی کمیٹی تشکیل دوں گا: ایاز صادق

  نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں