نئے صوبے سے متعلق ہر قانونی راستہ اختیار کیا جائے گا، ایم کیو ایم پاکستان

نئے صوبے سے متعلق ہر قانونی راستہ اختیار کیا جائے گا، ایم کیو ایم پاکستان
وزیراعظم کا سندھ میں نئے صوبے سے متعلق مؤقف ان کی جماعت کی رائے ہو سکتی ہے، ایم کیو ایم پاکستان۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ سوشل میڈیا

کراچی: ترجمان ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا ہے کہ سندھ میں نئے صوبے سے متعلق سیاسی جماعتوں سے رابطے اور ہر قانونی راستہ اختیار کیا جائے گا۔


وزیراعظم عمران خان کے سندھ میں نئے صوبے کی حمایت نہ کرنے کے بیان پر ترجمان ایم کیو ایم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ وزیراعظم کا سندھ میں نئے صوبے سے متعلق مؤقف ان کی جماعت کی رائے ہو سکتی ہے۔ ایم کیو ایم سمجھتی ہے سندھ میں نئے صوبے کے قیام کے لیے آگے بڑھا جائے۔ نئے صوبے سے متعلق سیاسی جماعتوں سے رابطے اور ہر قانونی راستہ اختیار کیا جائے گا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ 10 سالوں میں 2 ہزار ارب روپے کا فنڈ چوری کیا گیا اور سندھ کے شہروں کا استحصال کیا گیا۔ جعلی ڈومیسائل کے ذریعے شہری نوجوان کا روزگار چھینا گیا اور سندھ پبلک سروس کمیشن میں تعصب برتا گیا۔