اپوزیشن جماعتوں کا گٹھ جوڑ صرف ذاتی مفادات کے تحفظ کیلئے ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

اپوزیشن جماعتوں کا گٹھ جوڑ صرف ذاتی مفادات کے تحفظ کیلئے ہے، وزیراعلیٰ پنجاب
کیپشن: اپوزیشن اتحاد جس عجلت میں بنا اتنی ہی تیزی سے یہ اپنے منطقی انجام کو پہنچے گا، وزیراعلیٰ پنجاب۔۔۔۔۔۔فوٹو/ تحریک اںصاف فیس بُک پیج

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا اپوزیشن جماعتوں کا گٹھ جوڑ صرف ذاتی مفادات کے تحفظ کیلئے ہے اب لوٹ مار کا دور قصہ پارینہ بن چکا ہے۔ قومی وسائل ایمانداری کے ساتھ عوام پر خرچ ہو رہے ہیں۔

پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا اپوزیشن اتحاد جس عجلت میں بنا اتنی ہی تیزی سے یہ اپنے منطقی انجام کو پہنچے گا۔ حکومت پنجاب عوام کی فلاح و بہبود کے لئے موثراقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا اب صارف رمضان بازار سے 2 کلو تک چینی خرید سکے گا اور صوبائی حکومت نے رمضان پیکیج کے تحت عوام کو ریلیف دیا ہے۔

مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سیاسی یتیموں کا کوئی مستقبل نہیں اور وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان آگے بڑھا رہا ہے۔