مجھے تو مکی آرتھر کی فکرہے، ابھی باب وولمر کا غم نہیں بھولے، فواد چوہدری

مجھے تو مکی آرتھر کی فکرہے، ابھی باب وولمر کا غم نہیں بھولے، فواد چوہدری

اسلام آباد:وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پاکستانی ٹیم کی شکست پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مجھے تو مکی آرتھر کی فکر ہے، ابھی باب وولمر کا غم نہیں بھولے۔

5f1b601ef70627e8a7b547e73a730819

پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شکست پر سینیٹر فیصل جاوید کا ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کہتے ہیں کہ گیم میں شکست سے نہیں بلکہ دل برداشتہ ہونے سے تباہی آتی ہے،شکست سے سیکھ کر آپ زیادہ مضبوط ہو سکتے ہیں۔

سینیٹر فیصل جاوید نے پاکستانی ٹیم کی ورلڈ کپ مہم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔واضح رہے کہ ورلڈ کپ 2019 کے پہلے وارم اپ میچ میں افغانستان نے پاکستان کو باآسانی 3وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔