شیخ رشید نے عید پر تین خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کر دیا

شیخ رشید نے عید پر تین خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کر دیا
کیپشن: سرکلر ریلوے سے متعلق سندھ حکومت مجھے بلا وجہ نشانہ بنا رہی ہے، شیخ رشید۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ سوشل میڈیا

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عید کے روز ٹرینوں پر سفر کرنے والے مسافروں کے لیے کرایہ 50 فیصد کم ہو گا اور تین خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔

ریلوے میں ملازمین کی بھرتیوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ریلوے میں بھرتیوں کیلیے 10 سے 12 لاکھ درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ بھرتیاں قرعہ اندازی کے ذریعے کی جائیں گی۔

کراچی میں سرکلر ریلوے کی زمین واگزار کرانے کے سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد سے متعلق پوچھے گئے سوال پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عید کے 15 دن تک کراچی میں ریلوے کی زمین واگزار کروانے کا اپنا ٹاسک مکمل کر لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سرکلر ریلوے سے متعلق سندھ حکومت مجھے بلا وجہ نشانہ بنا رہی ہے، ہم نے ریلوے ٹریک کے دونوں طرف کی مقررہ جگہ خالی کروا کر دینی ہے۔